پنڈدادنخان: کھیوڑہ سے PTIکا صفایا، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نواب زادہ مطلوب مہدی کی محنت رنگ لے آئی، ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں سے پانچ بڑی برداریوں کے سربراہ سابق چیئر مین مہر فاروق نذر اور شہرکی سب سے بڑی برادری دھمرایا کے سابق کونسلر حاجی عابد اور حاجی ساجد نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کا دوسرے بڑے شہر جو کہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے سے تمام مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو منانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی اور ان کے بھائی یوتھ ونگ ضلع جہلم کے صدر نوابزادہ طالب مہدی، مسلم لیگ ن کے روح رواں ملک عرفان اعجاز، سٹی صدر کھیوڑہ ملک زاہد دھمرایا ، بزرگ مسلم لیگی رہنما یوسف ناز، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک فیصل عباس اور یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری اسد اقبال کی کاوشیں رنگ لے آئی اور مسلم لیگ ن کی جو 35سال پہلے پوزیشن تھی وہ بحال ہوگئی۔
اس موقع پر نوابزادہ مطلوب مہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ترقی کے روکے سفر کا دوبارہ آغاز کرے گی، مسلم لیگ ن کے دورے حکومت میں ملک دوبارہ مضبوط معاشی استحکام قائم کرکے مہنگائی بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرے گی اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ملک واپسی پر عوام میں امید کی نظر آرہی ہے۔ ضلع بھر میں پی ٹی آئی کی قیادت سے مایوس اور 9مئی کے واقعات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے سرکردہ افراد بہت جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں گے۔


