دینہ: خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی، ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات کی روشنی میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف تحصیلدار منیر خان نے دینہ بازار کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر من و عن عمل کروانا میری ذمہ داری ہے، پٹرول اور ڈیزل کی کمی کے باوجود کاروباری حضرات عوام تک ریلیف نہیں جانے دیتے۔
منیر خان تحصیلدار دینہ نے کہا کہ ہم نے ابتداء میں وارننگ جاری کی تاکہ یہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں لیکن مجبوراً قانون کے مطابق منگلا روڈ دینہ تا نکودر تمام دکانداروں کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ عمل جاری رہے گا، انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو صرف ریلیف دینا ہے۔