سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے بوگس چیک کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ ڈومیلی پولیس نے بوگس چیک کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی۔
یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی مرزا طارق اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں بوگس چیک دینے کے جرم میں مقدمہ درج تھا اور وہ طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی ضابطے مکمل کیے جا رہے ہیں اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور آہنی ہاتھوں سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


