جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، دو منشیات فروش ملزمان بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ثاقب اور طیب کو گرفتار کر لیا، ملزم ثاقب سے 2 کلو 150 گرام ہیروئن اور ملزم طیب سے 720 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


