Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن، 74 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، جرمانے اور وارننگ نوٹس جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن، 74 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، جرمانے اور وارننگ نوٹس جاری

احمد ندیم
30 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ان آپریشنز کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فرحان وسیم کر رہے ہیں، جن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 74 فوڈ پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

معائنے کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 37 فوڈ بزنس آپریٹرز کو معیار میں بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 3 فوڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ ملاوٹ زدہ، غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خورونوش کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مہم کے دوران فوڈ پوائنٹس کے پروڈکشن ایریاز کی صفائی، کارکنان کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور مجموعی حفظانِ صحت کے انتظامات کی بھی جانچ پڑتال کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فرحان وسیم نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ معائنہ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں تاکہ فوڈ سیفٹی قوانین کی بالادستی اور شفافیت کو ہر سطح پر برقرار رکھا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ای اینڈ ای ڈی سینٹر کا دورہ، مریضوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ لیا

22 اپریل, 2025

جہلم میں شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

24 اگست, 2024

مثبت صحافتی سرگرمیوں کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، محمد امجد بٹ

31 جنوری, 2024

پنڈدادنخان میں تاجروں پر بھاری ٹیکس نامنظور، تاجر پہلے ہی فاقہ کشی پر مجبور ہے، چوہدری زبیر جمیل

9 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں