Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس نے ہنی ٹریپ کا شکار 19 سالہ نوجوان کو کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب کروا لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس نے ہنی ٹریپ کا شکار 19 سالہ نوجوان کو کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب کروا لیا

عامر کیانی
عامر کیانی
9 اگست, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: تھانہ صدر کے سب انسپکٹر مرزا صداقت علی نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنی ٹریپ گینگ کے جال میں پھنسے 19 سالہ نوجوان کو کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ صدر کے علاقے کوٹلی اللہ یار کا رہائشی 19 سالہ صائم عاصم ایک لڑکی کے جھانسے میں آ کر اپنے گھر سے چار موبائل فونز اور 20 ہزار روپے نقدی لے کر مبینہ طور پر ملتان روانہ ہو گیا۔ لواحقین کو واقعے کا علم ہونے پر فوراً ایس ایچ او تھانہ صدر مرزا صداقت علی کو اطلاع دی گئی۔

ایس ایچ او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی عمران امجد سمیت ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ابتدائی تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے سے پتا چلا کہ نوجوان شہر سے نکل چکا ہے۔

مزید سراغ نہ ملنے پر ایس ایچ او نے صائم کے دوستوں سے رابطہ کیا اور موبائل نمبرز کے ذریعے کھوج لگائی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ایک نمبر فعال ملا، جس پر رابطہ کر کے صائم کو آگاہ کیا گیا کہ وہ کچے کے علاقے میں لے جائے جانے والا ہے جہاں سے تاوان طلب کیا جا سکتا ہے۔

ایس ایچ او نے مسلسل رابطے اور سمجھانے بجھانے کے بعد صائم کو قائل کیا کہ وہ فوراً واپس لوٹ آئے۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو بحفاظت تحویل میں لے کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

جہلم کی شہری، سماجی، فلاحی اور صحافتی تنظیموں سمیت مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے ایس ایچ او مرزا صداقت علی کی پیشہ ورانہ مہارت، ذہانت اور بروقت کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکومت بنانی چاہیے، محمد شعیب کھوکھر

16 فروری, 2024

فواد چوہدری کے بھائی ‏فیصل چوہدری تحریک انصاف لیگل ٹیم سے فارغ

25 اکتوبر, 2024

پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی

17 نومبر, 2023

جہلم میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، 9 موٹرسائیکلیں برآمد

22 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں