Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اوورسیز پاکستانیوں کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں شراکت انتہائی اہم ہے، برطانوی وزیر داخلہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اوورسیز پاکستانیوں کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں شراکت انتہائی اہم ہے، برطانوی وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ افغانستان سے برطانوی شہریوں کے انخلا میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں شراکت انتہائی اہم ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانیہ کے ہم منصب کے درمیان ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا طویل المدتی شراکت دار ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کی حکومتوں اور عوامی رابطے بے مثال سطح پر ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی اور خدمات کو سراہا۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل ، پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانوی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے مابین رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیےتعاون ، فضائی اور سمندری سرحدوں پر جرائم کا سراغ لگانے میں دوطرفہ معاونت، غیر قانونی نقل مکانی اور منظم امیگریشن جرائم سے نمٹنے کے لئے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط کر دیئے گئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی بھی موجود تھے۔

ایل او آئی کے تحت پاکستان اور برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کیا جا سکے گا۔اس اقدام سے غیر قانونی امیگریشن جیسے جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات اور امیگریشن سے متعلقہ جرائم پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون ممکن ہو گا۔ان امور پر عمل درآمد مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کرے گی۔

کمیٹی میں وزارت داخلہ، نیشنل پولیس بیورو، برطانوی ہائی کمیشن اور پروگرام ٹیم کے نمائندے شامل ہوں گے۔ جرائم کی روک تھام کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، بین الاقوامی مجرمانہ سزا کے ڈیٹا اور تجزیات کا تبادلہ کرنے میں تعاون کیا جا سکے گا ۔

برطانیہ سے پاکستان اور پاکستان سے برطانیہ کو حوالگی کی درخواستوں میں سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ ایل او آئی دونوں ممالک میں باہمی قانونی امداد کے عمل کے بارے میں آگاہی اور تفہیم پیدا کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

ایل او آئی میں معلومات کا تبادلہ، ماہرین کا اشتراک، وفود کا تبادلہ، عملے کی تربیت، مشترکہ منصوبوں ، کانفرنسز، ورکشاپس کا انعقاد اور مخصوص آلات کی فراہمی بھی شامل ہیں ۔ اہداف کے حصول پر پیش رفت کا تعین سالانہ جائزہ کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
57%
1 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
33 °C
بدھ
25 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا

4 جون, 2025

بارسلونا؛ اوورسیز پاکستانیز کی تنظیم ہوپ کا کنونشن، مراد علی وزیر ساجد تارڑ کی شرکت

9 اگست, 2024

نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

23 جون, 2025

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے دو سال میں ظلم و بربریت اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، تحریک انصاف پیرس

27 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں