جہلم شہر میں 22جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میجر ملک محمد اکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پر منعقد ہوئی۔
اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جہاں مستحق سفید پوش متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی بچیوں کی رخصتی کی پروقار تقریب میں کی گئی۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔ تقریب کے تمام تر انتظامات اسلام قریشی ویلفیئرٹرسٹ کے چیف آرگنائزر شہر کی معروف سماجی شخصیت محمد اسلام قریشی نے کیے۔
محمد اسلام قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں سے اجتماعی شادیوں کی تقریبات تو اتر کے ساتھ منعقد کروار ہے ہیں۔ اب تک متوسط سفید پوش اور مستحق خاندانوں کی سینکڑوں بچیوں کی رخصتی کر چکا ہوں۔ ہر دلہن کو ضرورت کا سارا سامان دیا جاتا ہے، اس طرح دلہا اور دلہن کے ساتھ آنے والے مہمانوں کے لیے کھانے اور تواضح کا بہترین انتظام کیا جاتا ہے۔
میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر پارک کے سبزہ زار میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے آنے والے افراد اور خواتین کے بیٹھنے کا الگ الگ انتظام کیا گیا جبکہ بارتیوں کا بینڈ باجوں سے استقبال کیا جاتا رہا۔
تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق (فضلی)، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد بٹ، صدر جہلم پریس کلب مہرمحمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، سینئر نائب صدر مرزا قدیر بیگ ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر قلص، چوہدری دانیال عابد، چوہدری تصور حسین، سید ناصر محمود، ڈاکٹر اعجاز اعوان، عامر کیانی، چوہدری ظفر نور، عبدالغفار آزاد، اسماعیل افتخار ، چوہدری مہربان حسین ، سید مظہر عباس نقوی، آصف جٹ سمیت شہر کی سماجی رفاعی فلاحی کاررو باری صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نئے جوڑوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔


