Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شوگر سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر حقیقی دعوے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شوگر سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر حقیقی دعوے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گزشتہ چند دہائیوں سے بڑی تیزی کے ساتھ پھیلنے والی موذی اور اذیت ناک بیماری ذیابیطس دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق اس وقت دنیا میں 80 کروڑ جبکہ پاکستان میں تین کروڑ 60 لاکھ افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔ طبی لحاظ سے شوگر کی دو اقسام معروف ہیں: ٹائپ ون (Autoimmune) ، اور ٹائپ ٹو (Lifestyle)

ٹائپ ون شوگر کا تعلق مدافعتی نظام کی خرابی سے ہے اور طبی ماہرین کے مطابق اس کا علاج مصنوعی انسولین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دوسری طرف، ٹائپ 2 شوگر کا تعلق ہمارے طرزِ زندگی اور روزمرہ خوراک کے انتخاب سے ہے۔ ٹائپ 2 شوگر کو متوازن، معتدل، اور منتخب غذا کے استعمال سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے منفی اثرات اور نقصانات سے بچاؤ کے لیے مستند، اور سمجھدار معالج کی رہنمائی ضروری ہے۔

سوشل میڈیا کے غیر مستند دعوے

عالمی طبی تحقیقی ادارے شوگر پر قابو پانے کے لیے مختلف انداز میں تحقیق اور کلینکل ٹرائلز کر رہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس بیماری کے حوالے سے حقائق کی کمی اور پروپیگنڈہ مواد کی بھرمار ہے۔ یہ ایک عام رویہ بن گیا ہے کہ جب کوئی موضوع زیرِ بحث آتا ہے تو اس کے متعلق مواد کی بھرمار ہو جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ’شوگر ریورسل پروگرامز‘ کے اشتہارات عام ہو چکے ہیں۔ ’’شوگر کا مکمل خاتمہ‘‘، ’’انسولین سے نجات‘‘، اور ’’لبلبے کا علاج‘‘ جیسے غیر مستند دعوے عام ہیں۔ شوگر جیسے اذیت ناک مرض کے ستائے ہوئے لوگ ان دعووں کی طرف فوری متوجہ ہو جاتے ہیں۔ مگر ان دعووں پر یقین کرکے صحت کو داؤ پر لگانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ طب کے شعبے کے ایک طالب علم اور معالج کی حیثیت سے، اب تک کے مطالعے، مشاہدے، اور تحقیق میں کوئی ایسا طریقہ یا دوا سامنے نہیں آئی جو شوگر کا مکمل خاتمہ کر سکے۔ تاہم، خوراک کے مناسب اور متوازن انتخاب سے شوگر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

جدید تحقیق اور مستند علاج

جدید دور میں امراض کی تحقیق کے لیے ماہرین نے واضح اصول وضع کیے ہیں۔ کسی بھی دوا یا علاج کو قابلِ قبول بنانے کے لیے اسے سینکڑوں مریضوں پر آزمایا جاتا ہے اور اس کے نتائج طبی جرائد میں شائع کیے جاتے ہیں۔ ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس میں کئی اعضاء، افعال متاثر ہوتے اور علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ دنیا بھر کے طبی ماہرین اور دواساز کمپنیاں شوگر سے نجات کی مؤثر دوا کی دریافت کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔ شوگر کے علاج میں غیر مصدقہ دعووں یا اشتہارات پر یقین کرنے کے بجائے مستند ماہرین سے رجوع کریں۔

شوگر سے بچاؤ کے عملی اقدامات

شوگر کے اثرات اور پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ ذیل میں کچھ اہم اقدامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے جو اس بیماری سے محفوظ رہنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:

(1) غذا میں احتیاط: میدہ، گیس والے مشروبات، پروسسڈ فوڈز، فاسٹ فوڈز، کیفین، سفید چینی، اور چکنائی کو اپنی خوراک سے نکال دیں۔ معالج کے مشورے سے متوازن اور معتدل غذا استعمال کریں۔

 (2)ورزش اور چہل قدمی: روزانہ کم از کم 30 منٹ تک چہل قدمی کریں اور ہفتے میں پانچ دن ورزش کو معمول بنائیں۔ ورزش خالی پیٹ اور سورج کی روشنی میں کرنا زیادہ مؤثر ہے۔

(3) قدرتی پروٹین کا استعمال: انڈہ، دیسی مرغی، مٹن، دیسی گھی، مکھن، اور دہی جیسی غذائیں استعمال کریں۔ تیل کے لیے زیتون، سرسوں، یا تلوں کے تیل کو ترجیح دیں۔

(4) موسمی پھل اور سبزیاں: موسمی پھل اور سبزیاں اعتدال کے ساتھ استعمال کریں۔ بے موسمی سبزیوں اور پھلوں سے گریز کریں۔

(5) ذہنی دباؤ سے بچاؤ: ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ کم کریں۔ ریلیکس کرنے کے لیے یوگا یا مراقبہ کریں۔

(6) صحت بخش کھانا: کھانا کم از کم  چھے گھنٹے کے وقفے سے کھائیں۔ بار بار کھانے سے معدہ کمزور ہوجاتا ہے اور معدے کی کمزوری پورے بدن کو کمزور اور بیمار کردیتی ہے۔ شوگر ٹائپ 2 والوں کے لیے بہترین طرزعمل تو صبح وشام کھانے کی ترتیب ہے۔ ناشتہ پیٹ بھر کر کیا جائے اور شام کاکھانا بھی بھرپور ہوتو جسم صحت مند و توانا رہتا ہے۔

سنے سنائے ٹوٹکوں کانقصان

جس قدر ممکن ہوسکے سنے سنائے ٹوٹکوں، سوشل میڈیا کے وائرل نسخوں اور اپنا علاج خود کرنے کی روش ترک کر دیں۔ گھریلو ٹوٹکے بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ کسی بھی جڑی بوٹی کا انتخاب و استعمال طبی ماہر کی مشاورت سے کریں۔

شوگر اور جڑی بوٹیاں

اس میں کوئی شک نہیں کہ زمانہ قدیم سے مختلف جڑی بوٹیاں جیسے کریلے، گڑمار بوٹی، میتھی دانہ وغیرہ شوگر کنٹرول کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں لیکن ان کا استعمال بھی معالج کے مشورے سے ہی مفید ہوسکتاہے۔ ادھوری خوراک نقصان دہ ہے

کیٹو ڈایٹ، لو کارب اور ہائی فیٹ کے چکر سے نکل کر متوازن اور بھرپور خوراک کا انتخاب و استعمال کریں۔ موسمی پھل سبزیاں، ترکاریاں، خشک میوہ جات اور دوسرے غذائی اجزاء اعتدال میں رہتے ہوئے ان سے استفادہ لازمی کریں کیونکہ ادھوری غذا مزید بدنی مسائل کا سبب بنتی ہے۔ متوازن اور معتدل غذا ہی ہمارے بدن کی قوت مدافعت کو تواناکرتی ہے۔ بصورت دیگر قوت مدافعت کمزور ہوکر مزید کئی بیماریاں بدن پر مسلط ہوجائیں گی۔

حاصل کلام

حالیہ دنوں میں دوران مطب ہمارے پاس ایسے لاتعداد مریض مشاورت کے لیے آرہے ہیں، جو مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے نام نہاد ’شوگر ریورسل پروگرامز‘ کا حصہ بنے اور رہی سہی صحت بھی گنوا بیٹھے۔ اناج روٹی اور دوسری مقوی غذائیں مکمل چھوڑنے سے وقتی طور پر بدن ہلکا تو محسوس ہونے لگتا ہے لیکن جسمانی ضروریات کی عدم فراہمی سے جسم کمزور ہوکر کئی امراض میں مبتلاہوجاتا ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ ذیابیطس ایک لاعلاج مرض ضرور ہے، لیکن اس کے اثرات اور پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن خوراک، اور ماہر معالج کی نگرانی ہی اس بیماری سے لڑنے کا مؤثر اور محفوظ طریقہ ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ دعووں اور اشتہارات سے متاثر ہونے سے گریز کریں اور مستند ماہرین سے رجوع کریں۔ صحت مند زندگی کے اصول اپنائیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ ان معلومات کا اشتراک کریں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
41%
بدھ
31 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ذیا بیطس اور کندھے کی تکلیف کی درمیان تعلق کا انکشاف

24 جنوری, 2024

بہتر نیند کے چھ کارآمد طریقے

28 دسمبر, 2023

تعلیم حاصل کرتے رہنا عمر میں اضافہ کرتا ہے، تحقیق

29 جنوری, 2024

عیدالاضحیٰ؛ شہری اعتدال اور احتیاط کے ساتھ گوشت ضرور کھائیں، ڈاکٹر میاں مظہر حیات

30 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں