فواد چوہدری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 18 دسمبر تک ملتوی

دینہ: اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے مقدمہ میں نامزد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت18دسمبر تک ملتوی کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے تاہم سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں تیاری کے لئے وقت درکار ہے لہٰذا انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 162/163 اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے تحت رواں سال 29 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔

سب انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کی مدعیت میں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، اس کے کزن چوہدری فوق شیرباز سمیت ضلع کونسل جہلم کے سابق ڈسٹرکٹ افسر پلاننگ محمد داؤد اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی جہلم کو بھی نامزد کیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے کرپشن کا ارتکاب کرتے ہوئے جی ٹی روڈ دینہ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت کی مد میں مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے وصول کئے جس کے لئے فوق شیرباز چوہدری کے ذریعے سوسائٹی سے تمام سرکاری امور کی انجام دہی، زمین کی خریداری اور این او سی کی منظوری لے کردینی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button