جہلم: پنجاب حکومت کی جانب سے "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت جہلم شہر میں صفائی کے عمل کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یونین کونسل نمبر 15 سول لائن کا دورہ کیا اور صفائی کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مبارک علی بھی موجود تھے۔
ڈی سی جہلم نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے ہر یونین کونسل میں باقاعدہ صفائی کا پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس پلان کے تحت ہر گلی، محلہ اور سڑک سے کچرا اٹھانے، نکاسی آب کی بہتری اور جراثیم کش اسپرے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ڈی سی جہلم نے سپروائزر یونین کونسل نمبر 15 سے صفائی شیڈیول پر تفصیلی بریفنگ بھی لی اور بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔


