پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کی عید ملن پارٹی، ایم پی اے مشتاق احمد سمیت تحصیل اور ضلع بھر سے عہدے داران و سرگرم کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عید ملن پارٹی راجہ محمد امتیاز علی خان سٹی صدر کی سرپرستی میں نجی میرج ہال میں دی گئی جس میں حلقہ پی پی 26 سے نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد للِہ نے شرکت کی۔
عید ملن پارٹی میں سید آصف حیدر جلالپور، ملک ابرار، ملک عرفان، ملک عبید انوار، مرزا دلدار حسین، عرفان ڈار ایڈووکیٹ، حمزہ گل، امتیاز گوندل، شاہد گوندل، سید علی رضا شاہ، عبدالغنی، ندیم کھنڈوعہ، جانزیب پراچہ، راجہ نوید حسین نمبردار، راجہ نعیم، زاہد تاجک، مرزا رفاقت اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحصیل پنڈدادنخان کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، ہماری کوشش اس شہر کی اس تحصیل کی تعمیر و ترقی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان متحد ہیں اور کچھ شر پسند عناصر ہمیں دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ ہم آج بھی ان کو کہتے ہیں کہ یہ تیری میری پارٹی کو چھوڑو، اپنی اپنی پارٹی کو ایک طرف رکھو، آؤ مل کر اس تحصیل کی بہتری کیلئے کام کریں۔
اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے برگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور تحریک انصاف کی ہر ایک کال پر بھرپور انداز میں لبیک کہا جائے گا، للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے صرف پی ٹی آئی کا نہیں ہے بلکہ یہ ضلع جہلم اور تحصیل کی عوام کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے جیسا بندہ جو مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے اور آج پنجاب اسمبلی میں آپ کی نمائندگی کر رہا ہے، اس کے لیےآپ کا، بزرگوں، ماؤں بہنوں، بیٹیوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمارے مسائل کو پورے ایوان میں سنانے اور حل کروانے کیلئے چنا۔
مشتاق احمد نے کہا کہ میں عمران خان کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنا نمائندہ نامزد کیا اور آپ نے مجھے عزت دی۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کروںگا۔ کبھی آپ کی عزت نفس کو مجروح نہیں کروں گا نہ ہونے دوں گا۔


