لندن: پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی جانب سے ویمبلے سینٹرل مسجد میں نادرا سرجری کا اہتمام کیا گیاجس میں نادرا کے عملے نے لوگوں سے ضروری دستاویزات کے حوالے سے درخواستیں وصول کیں۔
نادرا ٹیم کے منیجر عدنان شوکت نے 9 سے 4 بجے تک شناختی کارڈ بنائے ،معروف اسکالر علامہ محمد اسماعیل نے تلاوت کلام پاک سے سرجری کا آغاز کیا اور عدنان شوکت نے حاضرین کو کارڈ کے حصول کیلئے انفارمیشن دی۔
علامہ محمد اسماعیل اور محمد وسیم کی زیر نگرانی ہونے والی سرجری میں کثیر تعداد میں خواتین ،معمر افراد اور بچوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایااور اپنے ضروری کاغذات جمع کروائے۔
علامہ محمد اسماعیل اور شرکاء مجلس نے ہائی کمشنر لندن ڈاکٹر محمد فیصل و دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ان کو یہ سہولت ان کے گھر کے قریب میسر ہوئی۔