جہلم: جامعہ علوم أثریہ جہلم کی 40ویں سالانہ تقریب تکمیل صحیح بخاری شریف و جلسہ تقسیم اسناد و انعامات زیر صدارت رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر 4نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عصر سوا تین بجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہے گا۔
سالانہ جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مورخہ 9نومبر بروز بدھ جامعہ اثریہ میں رئیس الجامعہ کی زیر صدارت اجلاس میں حتمی شکل دے دی گئی اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
پروگرام کا آغاز نماز عصر کے فوراً بعد ہو جائے گا۔ نماز عصر کے بعد سوا تین بجے بخاری شریف کی آخری حدیث پر جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبدالرحیم اثری درس دیں گے۔
چار بجے الیکٹرانک میڈیا پر مسلک اہل حدیث کی مضبوط آواز قاری خلیل الرحمٰن جاوید آف کراچی کا بیان ہو گا اور خطاب کے بعد سوال و جواب کی خصوصی نشست ہوگی۔
نماز مغرب کے بعد شرکائے جلسہ کے لیے ضیافت کا انتظام ہو گا۔ بعد از نماز عشاء جلسہ تقسیم اسناد و انعامات سے پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی، مولانا سبطین شاہ نقوی، علامہ معتصم الٰہی ظہیر،مولانا عبدالمنان راسخ، پروفیسر عبدالرزاق ساجد، مولانا طیب الرحمن زیدی، مولانا اسماعیل عتیق، مولانا شفیق خاں پسروری اور ڈاکٹر عبدالغفور راشدخطاب کریں گے۔
اس موقع پر جامعہ کے متخرجین کو اسناد بھی دی جائیں گی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔