Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کی درجنوں میڈیکل لیبارٹریز سے غیر مستند رپورٹس جاری ہونے کا انکشاف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کی درجنوں میڈیکل لیبارٹریز سے غیر مستند رپورٹس جاری ہونے کا انکشاف

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قائم پرائیویٹ لیبارٹریوں میں ناتجربہ کار اور غیر تربیت یافتہ عملے کی وجہ سے میڈیکل ٹیسٹوں کیلئے لیبارٹریوں میں آنے والے مریضوں میں مختلف بیماریاں منتقل ہونے لگیں جبکہ غیر مستند رپورٹس جاری کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں مختلف مقامات پر درجنوں میڈیکل لیبارٹریز قائم ہیں جہاں مختلف امراض کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ان میں متعدد لیبارٹریوں میں جدید لیبارٹری آلات تجربہ کار اور مستند عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے ان لیبارٹریز کی رپورٹس ناقص اور غیر مستند بتائی جاتی ہیں۔

معالجین اور ماہر امراض بھی چند ایک لیبارٹریز کے علاوہ ان رپورٹس پر یقین نہیں کرتے اور انہیں مرضی کے لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کے لئے روانہ کردیا جاتا ہے جبکہ لیبارٹریوں میں موجود آلات کے آلودہ ہونے کے باعث ان کے ٹیسٹوں کے دوران استعمال سے مریضوں میں مزید بیماریاں منتقل ہو رہی ہیں مگر محکمہ صحت کے متعلقہ حکام ان پرائیویٹ لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے کوئی مربوط اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں اور مریضوں کو لیبارٹری مالکان و عملہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

مریضوں سے ٹیسٹوں کے نام پر من مانی فیسیں وصول کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے ، شہریوں کے شدید ردعمل کے باوجوداس حوالے سے تا حال کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔

شہریوں کے مطابق اس وقت عام لیبارٹریوں میں بلڈ سی پی ، ایل ایف ٹی ، ایکسرے چیسٹ الٹرا ساونڈ ، ای سی جی، آر ایف ٹی گردے کے ٹیسٹ ،ای ایکس آر ،ایڈ زٹیسٹ ، کالے یرقان کا ٹیسٹ، پیلے یرقان کا ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹوں کے لیبارٹریز مالکان دگنے پیسے وصول کر رہے ہیں جبکہ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ کی قیمت چار گنا بڑھا کر وصول کی جارہی ہے اسی طرح جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی من مرضی کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں جب مریض ڈاکٹرز کو چیک اپ کرواتے ہیں ، ڈاکٹر ز انہیں ٹیسٹ لکھ کر دینے کے ساتھ لیبارٹری کی بھی نشاندہی کرتے اور رپورٹ جلد لانے کا کہتے ہیں جبکہ ہسپتال میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال کے باہر قائم پرائیویٹ لیبارٹیوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جہاں مریضوں سے ٹیسٹوں کی مد میں من مرضی کی فیسیں وصول کی جاتی ہیں اور مگر محکمہ صحت ایسی لیبارٹریز کے خلاف کارروائیاں کرنے سے قاصر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کی طرف بھی توجہ دے تاکہ مریض با اثر لیبارٹری مالکان کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں میں بااثر دکانداروں کا قبضہ، ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا

17 دسمبر, 2024

موسم کی تبدیلی؛ جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہونے لگا

11 اکتوبر, 2023

مہنگائی کےستائے عوام کیلئے اچھی خبر، چینی کی قیمت میں بڑی کمی

26 نومبر, 2023

جہلم جیل میں عمرقید کاٹنے والے دو بھائیوں پر تشدد کیخلاف رٹ پر نوٹس جاری

16 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں