مائینر یونین کے الیکشن میں مہر جعفری گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا، مرزا شفقت حسین

کھیوڑہ: مائینر یونین کے الیکشن میں مہر جعفری گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا، انہوں اپنے دورہ اقتدار میں مائینروں کے بھرپور مسائل حل کیے۔

ان خیالات کا اظہار مہر جعفری گروپ کے چیف سپورٹر مرزا شفقت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے الیکشن عنقریب ہیں اور گروپوں میں جوڑ توڑ شروع ہے، مہر جعفری گروپ نے عہدیداروں نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہمیشہ مائینروں کے حقوق کی جنگ لڑی۔

مرزا شفقت حسین نے کہا کہ مائینرز برادری بہتر جانتی ہے کہ ہمیشہ مہر جعفری گروپ نے مائینروں کے مسائل حل کیے اور مائینروں کے حقوق کے لیے دن رات کوشاں رہے ہیں۔ مائینر کمیونٹی بہتر جانتی ہے کہ ان کے مسائل کس گروپ نے حل کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہر جعفری مرحوم کے بعد ان کے گروپ کے نمائندوں نے بھی مائینروں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کی جنگ لڑی 14دسمبر کی شام مہر جعفری گروپ کی کامیابی کے ساتھ سورج غروب ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button