کھیوڑہ میں ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے 6 ملزمان گرفتار

کھیوڑہ/ پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کر شہریوں میں خوف وہراس پھیلانےاور ساؤنڈ سسٹم لگاکر شہریوں کے آرام میں خلل پیدا کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی کھیوڑہ نذر عباس اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان محمد دانش، مظفراقبال، محمد افضل، محمد سمی، محمد رضوان ابرار اور علی زین کو گرفتار کر لیا۔

ملزم رضوان ابرار سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن، علی زین سے پسٹل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button