ایمسٹر ڈیم: مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔
ایمسٹرڈیم کے مرکز ڈام اسکوئر سے احتجاجی ریلی کا آغاز ہوا۔ ریلی میں ہالینڈ میں رہنے والے مسلمان ملکوں مراکش، ترکی، پاکستان، افریقہ، تیونس، مراکو کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھ میں پلے کارڈ اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے، پلے کارڈز پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ختم کیا جائے اور فلسطینیوں کو مکمل آزادی دی جائے اور خانہ جنگی کو ختم کیا جائے۔