Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا مختلف علاقوں کا دورہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا مختلف علاقوں کا دورہ

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
25 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے دینہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد آپریشن مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مین بازار، داتا روڈ، منگلا روڈ اور ریلوے روڈ کا دورہ کیا۔ اس دوران مین بازار میں نالوں پر قائم پختہ تھڑوں کو ہٹانے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ داتا روڈ پر جاری تجاوزات آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عملے کو کام تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے منگلا روڈ پر تجاوزات کی پیمائش اپنی نگرانی میں کروائی اور آپریشن کے لیے نشانات لگانے کا عمل شروع کیا۔ ریلوے روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا اور سڑک کی پیمائش مکمل کی گئی۔

دورے کے دوران ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل، تحصیلدار شمشیر حیدر رانجھا، پٹواری چوہدری امجد، ایم او آئی سہیل اشرف، ایم آر او قاسم گونل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان سے قبل تجاوزات آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ بلا جھجھک میرے دفتر آ سکتا ہے۔ ہم اس آپریشن کو بغیر کسی تفریق کے مکمل کریں گے اور عوام کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی میں کزن میرج کم کیوں ہوتی جا رہی ہے؟

18 نومبر, 2023

دینہ میں جعلی اور غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد، دکان سیل

24 اپریل, 2026

معاشرتی زندگی میں توازن اور خوبصورتی دین اسلام کے بتائے گئے اصولوں سے ہی ممکن ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

22 اپریل, 2024

صحابہ کرامؓ کی سیرت رہنمائے انسانیت ہے، نیکی پر فخر نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگنی چاہیے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

26 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں