Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، مریضوں اور اسیران میں عید گفٹ تقسیم کئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، مریضوں اور اسیران میں عید گفٹ تقسیم کئے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
31 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، مریضوں اور اسیران میں عید گفٹ تقسیم کیے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں، ان کے لواحقین اور اسیران سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی۔

ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، ان میں عید گفٹ اور مٹھائی تقسیم کی اور اسپتال کے عملے کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ بہتر ماحول میں علاج معالجہ حاصل کر سکیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جہاں جیل سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ کے ہمراہ اسیران سے ملاقات کی اور ان میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے جیل کے لنگر خانے کا معائنہ کرتے ہوئے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال میں زیرعلاج قیدیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور انہیں ایک بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ عید خوشیوں کا موقع ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم معاشرے کے ہر طبقے کو اس میں شامل کریں، خاص طور پر وہ افراد جو بیماری یا قید کی وجہ سے اپنے گھروں میں عید نہیں مناسکتے۔ انہوں نے اس موقع پر سول ہسپتال اور جیل کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ اپنی خدمات کو مزید بہتر بنائیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عوام کیلئے بری خبر: بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

25 اپریل, 2024

دینہ بازار میں خاتون کا گمشدہ پرس پولیس نے قلیل وقت میں تلاش کر کے بحفاظت واپس کر دیا

21 مارچ, 2026

پنجاب میں انسانی ترقی؛ جہلم دوسرے نمبر پر آ گیا، لاہور شہری سہولیات کے باوجود آٹھویں پوزیشن پر

9 جنوری, 2026

سوہاوہ: منی ڈیم میں نہاتے ہوئے 62 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق

15 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں