جہلم: ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کی اہم کارروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم قربان شریف کو گرفتار کر لیا۔ دوران گرفتاری، ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے شہری پر فائرنگ کر کے قتل کی کوشش کی تھی۔ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مکمل کر کے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔


