عوام 8 فروری کو جماعت اسلامی کو ووٹ دے کرکامیاب کرائیں۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ شاہ

سوہاوہ: ڈومیلی میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر کا ڈاکٹر قاسم محمود اور سیدضیاء اللہ شاہ نےافتتاح کردیا، اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کا ڈومیلی پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 60 اور حلقہ پی پی 24 کیلئے ڈومیلی میں جماعت اسلامی نے مرکزی دفتر کاافتتاح کر دیا۔ افتتاح امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی24ڈاکٹر قاسم محمود اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 60سیدضیاءاللہ شاہ بخاری نے کیا۔

دونوں امیدواروں کو ڈومیلی چوک سے ریلی کی شکل میں دفتر تک لایاگیا۔افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کے لوگوں سمیت جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان نے شرکت کی۔تمام شرکاء نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کااعلان بھی کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے جتنی حکومتیں آئی سب نے اپنی جیبیں بھری، ووٹ آپ دیتے لیکن عیاشیاں وہ کرتے رہے، الیکشن جیتے کے بعد یہ آپ کے نہ مسائل حل کرتے اور نہ ہی آپ کے پاس آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نےسود کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس لڑا اور سود کے خاتمے کا کیس جیتا، ملک میں جتنی بھی جماعتیں آئی انہوں نے سود لے کر ہم کو سود میں ڈبودیا۔

سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب میں کہا کہ 75سال میں ملک کو مقروض کردیاگیالیکن حکمرانوں کے اکاؤنٹ اربوں سے بھر گئے۔ ڈومیلی میں سرکاری ہسپتال توموجود ہے لیکن وہاں ڈاکٹرز کی کمی ادویات کی کمی موجود ہے، اسکے علاوہ بھی بے شمار مسائل پہلے جیسے ہی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیلی جس طرح پہلے تھاایسے ہی موجود ہے، صرف سڑک بنواکر عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے، جب تک صحت، تعلیم، بے روزگاری، دیہاڑی دار افراد کے مسائل کو حل کرناہے۔ لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل نہیں ہوسکا، ہرحکومت وعدے کرتے بعد میں بھول جاتے ہیں۔آٹھ فروری کو جماعت اسلامی کو ووٹ دے کرکامیاب کرائیں، آپ کے مسائل پہلی ترجہی پرحل کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button