Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشانی کا شکار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشانی کا شکار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، نماز کے لیے جانے والے نمازی اور خواتین کو گھروں سے نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث شہر کی گلیوں، محلوں، چوراہوں اور بازاروں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ دندناتے پھر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کتے نہ صرف بچوں اور خواتین کا تعاقب کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات ان پر حملہ آور بھی ہو جاتے ہیں، جس سے کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

سکولوں اور کالجز کے اوقات میں بچوں کو والدین خود چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ خواتین نے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنا کم کر دیا ہے۔ نماز کے اوقات میں مساجد کی طرف جانے والے نمازی بھی خوفزدہ ہیں، کیونکہ اکثر مساجد کے باہر بھی یہ کتے گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر ایم سی سے فوری نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔

عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور میونسپل عملے کو متحرک کیا جائے تاکہ آوارہ کتوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈی پی او جہلم کی تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری، شکایات پر احکامات جاری

29 اگست, 2024

پنڈدادنخان میں ہرن پور پھاٹک کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

13 جون, 2026

جہلم میں مسافر بس اور مزدا کنٹینر کے درمیان تصادم، 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

30 نومبر, 2024

پنڈدادنخان: جلالپور شریف میں بیوی پر تشدد اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

27 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں