Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان انتہائی پسماندہ علاقے ہیں، اگلا دور جماعت اسلامی کا ہے۔ ڈاکٹر فرید پراچہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان انتہائی پسماندہ علاقے ہیں، اگلا دور جماعت اسلامی کا ہے۔ ڈاکٹر فرید پراچہ

مشرف جنجوعہ
مشرف جنجوعہ
24 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ عوام کے پاس اب موقع ہے 8 فروری کو آزمائے ہوؤں کو دوبارہ ووٹ دینے کی بجائے جماعت اسلامی کے دیانتدار ، جرائتمند اور حلقہ کے مسائل سے شناسا لوگوں کو کامیاب کرائیں اور ترازو پر مہر لگا کر انہیں کامیاب کرائیں۔

مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق ایم این اے ڈاکٹر فرید پراچہ نے جماعت اسلامی ضلع جہلم کے ہیڈ کوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 76 سالوں سے ووٹ والے دن برادری اور دھڑے والوں کو ووٹ دے کر پھر سارا عرصہ مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں دھنسے رہتے ہیں لیکن اگلے پانچ سال پھر پرانے چہروں کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار کر کے دھوکے کھاتے ہیں لیکن اب انشاء اللہ اگلا دور جماعت اسلامی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک سےہمیں اچھا ریسپانس مل رہا ہے، ہماری حکومت آئی تو ہم بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش سستی کریں گے۔ ملک میں انویسٹمنٹ کرنے والوں کو بجلی و ٹیکس کی مد میں چھوٹ دیں گے ، تھرمل کے بجائے پانی ، ہوا اور سولر پینل کے ذریعے سستی بجلی جو دس سے بارہ روپے فی یونٹ ہو گی وہ پیدا کریں گے۔

جہلم کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ دینہ ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان انتہائی پسماندہ علاقے ہیں جہاں پانی اور سوئی گیس دستیاب نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ جہلم پنڈدادنخان دو رویہ روڈ کو جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری فارن پالیسی تمام ملکوں سے برابری کی سطح پر تعلقات ہوں گے، بیرونی انویسٹرز کی جو یہاں صنعتیں لگا کر پیداوار کریں گے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے، ابھی تو صورت حال یہ ہے کہ مہنگی بجلی اور مہنگا خام مال کی وجہ سے لوکل انویسٹرز پاکستان سے باہر انویسٹ کر رہے ہیں۔

مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو بلا سود قرضے دیں گے ، بے روزگاری الاؤنس ، بزرگ شہریوں کو وظیفہ دیں گے ، تعلیم اور صحت مفت کریں گے۔ مفت پٹرول ، مفت بجلی ختم کر کے کرپشن کا خاتمہ کریں گے جس سے معاشی انقلاب آئے گا اور وطن عزیز ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔

ڈاکٹر فرید پراچہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بعض امیدواروں کی الیکشن کے حوالے سے بے ضابطگیوں کا نوٹس نہیں لے رہا ، ہمارا مؤقف ہے، بلا روک ٹوک ہر پارٹی کے امیدوار کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے اور یہ معاملہ عوام پر چھوڑا جائے کہ وہ کسے اپنا نمائندہ منتخب کرتی ہے۔

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے حوالے سے سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ اس پارٹی کو بھی چاہئے تھا کہ بروقت انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر الیکشن کمیشن کے اس اعتراض کو دور کرتی، البتہ یہ بات تو ہے کہ ملک بھر میں صرف جماعت اسلامی ہی ایسی جماعت ہے جو باقاعدگی سے ہر سطح کے الیکشن مقررہ وقت پر کروا رہی ہے جبکہ دیگر پارٹیاں محض خانہ پوری سے کام چلاتی ہیں۔

مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اپنا انتخابی منشور نومبر 2023 میں پیش کر دیا تھا جبکہ باقی پارٹیاں ابھی تک اپنا منشور پیش نہیں کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 241 قومی اسمبلی اور 524 صوبائی اسمبلیوں کے لیے امیدوار کھڑے کئے ہیں جن میں 90 خواتین بھی شامل ہیں ، پہلی دفعہ اتنی بڑی تعداد میں ھمارے امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
46%
2 km/h
پیر
37 °C
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پیٹرول کے بعد گھی اورآئل کی قیمت میں نمایاں کمی

18 اکتوبر, 2023

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا مین بازار کا دورہ، بیوٹیفیکیشن اسکیم کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

9 جون, 2026

بے قابو قیمتیں اور محدود وسائل؛ سفید پوش طبقہ 2024 میں شدید مشکلات کا شکار رہا

1 جنوری, 2025

جہلم: پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، پی ای اے جہلم

12 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں