Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کی بھرمار، شہریوں کی جان و مال خطرے میں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کی بھرمار، شہریوں کی جان و مال خطرے میں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
4 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور گردونواح میں غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹس چنگ چی رکشوں کی بھرمار نے ٹریفک نظام درہم برہم کر دیا۔

چنگ چی رکشہ ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر تیز رفتاری اور ریس لگانے کے باعث شہریوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ آئے روز ہونے والے حادثات میں متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں جبکہ حادثے کے بعد بیشتر ڈرائیورز رکشے سمیت موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹس رکشوں کی وجہ سے نہ صرف قیمتی جانوں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ پولیس کے لیے بھی ان ڈرائیورز کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ رکشے قومی خزانے کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں، کیونکہ ان کی رجسٹریشن اور ٹوکن فیس ادا نہیں کی جاتی۔

شہریوں کے مطابق بڑی تعداد میں دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد ضلع جہلم میں رکشے چلا رہے ہیں، جن میں بعض جرائم پیشہ عناصر بھی شامل ہیں۔ یہ ڈرائیور نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ اکثر عوام سے بدتمیزی بھی کرتے پائے جاتے ہیں۔ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث قیمتی جانیں اور املاک خطرے میں ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم سمیت ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ تمام رکشوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا جائے اور ان پر نمبر پلیٹس آویزاں کروائی جائیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی واقعے کی صورت میں بروقت کارروائی کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے آنے والے رکشہ ڈرائیورز کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ سیکیورٹی خدشات بھی کم ہوں اور رجسٹریشن سے حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں غیر معیاری اشیائے خورونوش کی کھلے عام فروخت، بچوں کی صحت خطرے میں

15 اپریل, 2026

جہلم میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کو یقینی بنائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر عمر عدنان خٹک

7 دسمبر, 2024

جہلم: نجی اسکولوں میں 60 فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار

7 دسمبر, 2023

جہلم میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، 17 سالہ نوجوان جاں بحق

23 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں