جہلم: سول لائینز پولیس کی فوری کارروائی، والد پر تشدد اور زدوکوب کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ابوزرنامی شخص نے اپنے والد پر تشدد، شدید زدوکوب کیا اور گھر سے نکال دیا۔ سول لائینز پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم محمد ابوزر کو گرفتار کرلیا۔
سول لائینز پولیس کی فوری کاروائی،والد پر تشدد اور زدوکوب کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار،
میرے بیٹےمحمد ابوزرنے مجھ پر تشددکیا، زدوکوب کیا اور گھر سے نکال دیا،مدعی مقدمہ
سول لائینز پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم محمد ابوزر کو گرفتار pic.twitter.com/WsWeTHF3Ej
— JHELUM POLICE OFFICIAL (@police_jhelum) February 2, 2024
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔


