Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہجوم سے ہاتھ ہو گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہجوم سے ہاتھ ہو گیا

احسن وحید
احسن وحید
6 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

موجودہ ملکی صورتحال میں جہاں لیول پلینگ فیلڈ کا قتل عام کرنے کے بعد ہر طرح سے راہیں ہموار کر کے دی گئیں تو لوگوں کو صرف اس کا بدلہ لینے کے لیے ایک ہی بات کرتے دیکھا گیا کہ وہ ٹرن آؤٹ زیادہ سے زیادہ کریں گے تاکہ ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔

بطور صحافی جب سروے میں عوام سے رائے لی گئی تو معلوم ہوا کہ بہت سے لوگ اس نظام کے خاتمے اور تبدیلی کے لیے اس بار ووٹ زیادہ ڈالے گے لیکن سروے کے بعد جب تحقیق کی تو معلوم ہوا ہے کہ جہاں سے پلاننگ ہوتی ہے وہ عوام کی سوچ سے دو قدم آگے کی پلاننگ کرتے ہیں۔

لوگوں کو اس شک و شبہ میں ڈال دیا گیا کہ الیکشن نہیں ہونگے اور اگر دیکھا جائے تو بہت بڑے بڑے دانشور وکلاء ڈاکٹرز پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھنے والوں سمیت بڑے بڑے اینکرز تجزیہ کار اور سیاستدان یہ راگ الاپتے رہے کہ الیکشن نہیں ہونگے اور یہاں سے گیم شروع ہوئی اور ٹرن آؤٹ کو کم کرنے اور مخصوص جماعت کے لیے تمام راہیں ہموار کرنے کے بعد جو اصل گیم ڈالی گئی وہ تھی ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی، اب تک سینکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد سامنے آ چکی ہے جنہوں نے جب اپنی ووٹ کے لیے 8300 پر میسج کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ڈومیلی والوں کی سوہاوہ، سوہاوہ والوں کی دینہ میں ووٹ کاسٹ ہو گی ایسی صورت میں امیدوار کیسے ووٹرز کو اس طرح کے پولنگ اسٹیشن پر لے کر جائے گا۔

پھر ایک گیم اور سامنے آئی کہ اگر گھر کے پانچ مرد اور چار خواتین ہیں تو ایک مرد کی ڈومیلی، دو خواتین کی دینہ اور باقی سوہاوہ کے مختلف پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ اب ہو گا کیا اول تو صحافیوں کو اس قدر حراساں کیا جا چکا ہے کہ کوئی سچ لکھنے کو تیار نہیں، بد قسمتی سے ہمارے ملک میں صحافت رہی ہی کہاں ہے؟۔

چینل پر بیٹھے تجزیہ کار جماعتوں کے نظریہ کا تحفظ کرتے ہیں، مقامی صحافیوں میں اکثریت کے پاس یا تو نیشنل چینل یا اخبار نہیں یا پھر وہ چند ہزار دے کر صحافی بن گئے ہیں اور سوشل میڈیا واٹس ایپ فیس بک ہی ان کا صحافتی پلیٹ فارم ہے۔ جہاں نہ کوئی آپ کی پوسٹ کو تصیح کرنے والا ہے، نہ املاء کی غلطی نکالنے والا، نہ کوئی صحافتی اصول بتانے والا اور اگر کوئی جرات کرے اور اس کو اس ہجوم کے تحفظ کا کیڑا تنگ کرتے تو اس کو اپنے ہی قریبی حلقوں میں مفاد پرست اس قدر مایوس کر دیتے ہیں کہ اس کا کیڑا بھی خون کی کمی کا شکار ہو کر کمزور اور لاغر ہو جاتا ہے ۔

بہرحال کوئی حق سچ لکھنے بولنے والا یہ چیخ چیخ کر بتا بھی دیگا تو کیا ہو گا؟ جب آپ اپنے ضمیر کا سودا کر لیں تو پھر آپ کو ہر چیز جائز لگتی ہے۔ یہ سب اچانک نہیں ہوتا ہجوم کو اس الجھن میں ڈال کر کہ الیکشن نہیں ہونگے ووٹرز کو تقسیم کر دیا گیا ۔

گزشتہ دنوں کچھ ذرائع سے معلوم ہوا کہ الیکشن ڈیوٹیز دینے والوں سے حلف لیا گیا کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں اور آئین و قانون اور شاہد شریعت کا سہارہ لیتے ہوئے ان کو اس بات کا پابند بنوایا گیا کہ ریاست کی باتیں ریاست کا حکم آپ پر فرض ہے اور یہ فرض نبھانے میں کوتاہی کرنے کرے گا تو دوزخ کا عذاب یاد کروایا گیا ۔

یہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے اور اکثر و بیشتر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات سیاق و سباق سے ہٹ جاتی ہے۔ بہرحال جو بھی ہے جیسے بھی ہے ایک بات تو ہے کہ سب کو اپنے اپنے حصے کا فرض ادا کرنے کا پابند بنایا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔رزلٹ ووٹرز کی چوائس کے برعکس ہو یا عین مطابق ہم وہ ہجوم ہیں جو اپنے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ماضی بھولنے کا ہنر رکھتے ہیں ۔

ووٹرز کی ووٹ کوسوں دور ہو یا تمام مشینری آپ کے ساتھ ہو جو بھی ہونا ہے وہ اس مالک کائنات کے حکم سے ہونا ہے جس کو بھی عزت ملنی ہے اس کو مل کر رہے گی کل حساب دینے کا وہ پابند ہے بروز حشر سب سے اپنے اپنے حصے کا حساب ہو گا۔ جس کے مطابق جزا و سزا ہو گی وہاں عدل ہوتا ہے اور ہو کر رہے گا۔

دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان پر ہمارے اعمال کے برعکس حکمران عطا کرے اور اپنے رحمت کے سائے میں ہمارے ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے ۔آمین ثم آمین

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بک کارنر جہلم : معیار، اعتماد اور کامیابی کے پچاس سال

18 جولائی, 2024

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا، مریم کی خواہش پوری کی گئی؟

30 جنوری, 2024

ناصر باجوہ ہم آپ کو نہیں بھولے

13 مارچ, 2026

فواد چوہدری کاقصور، عمران خان سے وفا

18 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں