Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں مسلسل 5 الیکشن جیتنے والی ن لیگ صوبائی سیٹوں سے محروم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں مسلسل 5 الیکشن جیتنے والی ن لیگ صوبائی سیٹوں سے محروم

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
10 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: (ن)لیگ کا قلعہ آزاد امیدوار وںنے فتح کر لیا جبکہ ن لیگ قومی اسمبلی کی محض 2 نشستیں حاصل کر سکی ۔ مسلسل پانچ الیکشن جیتنے والی ن لیگ صوبائی سیٹوں سے محروم ہوگئی۔حلقہ پی پی 24، 25 اور 26سے آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ،تحریک لبیک ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار دوڑ میں کوسوں میل پیچھے رہ گئے۔

ضلع جہلم کی 2 قومی اسمبلی کی نشستوں پربھی حیران کن نتائج سامنے آئے۔ گزشتہ 5جنرل الیکشن اور 2 ضمنی الیکشن مسلسل جیتنے والی ن لیگ اپنی صوبائی اسمبلی کی 3 سیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

این اے 60 اور این اے 61 میں پاکستان مسلم لیگ ن نے بلال اظہر کیانی اور چوہدری فرخ الطاف کو ٹکٹ جاری کررکھے تھے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چوہدری حسن عدیل اور کرنل (ر) شوکت مرزا میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

گزشتہ روز سرکاری طور پر کئے گئے اعلان کے مطابق بلال اظہر کیانی اور چوہدری فرخ الطاف کو ممبر قومی اسمبلی کامیاب قرار دیا گیا جبکہ شکست سے دوچار ہونے والے دونوں آزاد امیدواروں نے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

حسن عدیل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 55 ہزار لیڈ لینے والا اگلے روز کس طرح ہار سکتا ہے، اسی طرح کرنل (ر) مرزا شوکت نے بھی کہا کہ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ، معزز عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحصیل دینہ اور سوہاوہ کے صوبائی حلقہ پی پی 24 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید رفعت زیدی، حلقہ پی پی 25 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ یاسر قریشی اور حلقہ پی پی 26 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک مشتاق احمد نے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان، مرکزی مسلم لیگ سمیت آزاد امیدواروں کو کئی کلو میٹر پیچھے چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن کے قلعے کی چابیاں دربانوں سے چھین لی ہیں جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • منگول مرزا نے کہا:
    11 فروری, 2024 وقت 11:05 صبح

    جہلم کی تینوں صوبائی نشستیں پی ٹی آئی جیت گئی لیکن قومی کی دونوں ن لیگ 😒
    ہے نا حیران کن بات۔ اندھا دھند دھاندلی
    شاید وہ قومی کی چکر میں صوبائی پر توجہ دینا بھول گئے

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین، قبرستان بارشی پانی میں ڈوب گیا

19 اگست, 2026

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

19 مارچ, 2025

سوہاوہ: ڈومیلی اور مغل آباد میں پیرا فورس کی کارروائیاں، خلاف ورزی پر پٹرول پمپ سیل، گرانفروشوں کو وارننگ

28 جولائی, 2026

جہلم میں قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

26 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں