Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین، قبرستان بارشی پانی میں ڈوب گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین، قبرستان بارشی پانی میں ڈوب گیا

نیر اعوان
نیر اعوان
19 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان شہر میں نکاسی آب کے راستے بند ہونے کے باعث محلہ نئی آبادی سے ملحقہ حولات والا قبرستان بارشی پانی کے تالاب میں تبدیل ہو گیا، جس سے متعدد قبروں کو نقصان پہنچنے اور قبرستان کے تقدس کو متاثر ہونے پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق شہر میں نکاسی آب کے قدرتی راستوں پر مبینہ تجاوزات اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث بارشی پانی قبرستان میں جمع ہوگیا۔ کئی قبریں پانی سے متاثر ہوکر بیٹھ گئی ہیں جبکہ بعض قبروں کے نشانات بھی مٹ گئے ہیں۔

قبرستان میں کھڑے پانی کے باعث تعفن پھیلنے سے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہر جمعرات اور جمعہ وہ اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دیتے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال نے انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے راستوں پر تجاوزات اور انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی اب صرف شہری مسائل تک محدود نہیں رہی بلکہ قبرستانوں کے تقدس کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان سے فوری طور پر بارشی پانی نکالا جائے، بند نالوں اور نکاسی آب کے راستے بحال کیے جائیں اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ بارشوں کے دوران قبروں اور شہری آبادی کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
56%
2 km/h
جمعرات
34 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
37 °C
پیر
40 °C

تازہ ترین

جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں شروع، مساجد و مدارس کو سجانے کا سلسلہ جاری
19 اگست, 2026
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شفاف ٹیکس ادائیگی کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں
19 اگست, 2026
جہلم میں پری میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ، ملزم گرفتار
19 اگست, 2026
جہلم کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان کا اہم اجلاس، مسائل کے حل کی یقین دہانی
19 اگست, 2026
جہلم میں پانچ روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں نے شہری نظام زندگی کو متاثر کرکے رکھ دیا
19 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں چھوٹے چھوٹے پارک تعمیر کئے جائیں گے جس سے ضلع کی شکل بدل جائے گی، بلال اظہر کیانی

13 اپریل, 2025

نادرا کا پینشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے چہرے کی شناخت کا نیا نظام کب نافذالعمل ہوگا؟

20 دسمبر, 2024

دینہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات، ایک شخص جاں بحق، دو نوجوان زخمی

8 اپریل, 2025

خبردار! وائی فائی نیٹ ورکس کے ذریعے ڈیٹا چوری

9 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں