جہلم میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، 64 سالہ موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو جہلم میں ٹول پلازہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کھاریاں ضلع گجرات کا رہائشی 64 سالہ محمد اعظم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔


