Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم شہر کے علاقوں، قصبات اور دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہری پریشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم شہر کے علاقوں، قصبات اور دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہری پریشان

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
13 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور گردونواح کے علاقوں، قصبات اور دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہریوں خاص طور پر خواتین، بچوں اور بزرگوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ خصوصاً شام اور صبح کے وقت مسجدوں کی طرف جانے والے نمازیوں پر آوارہ کتوں کے جھنڈ حملہ کرکے معمر شہریوں کو زخمی کر دیتے ہیں۔

جہلم شہر اور گردونواح کے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے شہر کے شہریوں کو اس مصیبت سے نجات دلانے کیلئے کسی بھی طرح کی کوئی کارروائیاں عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ شہر اور گردونواح میں درجنوں آوارہ کتوں کے جھنڈ موجود ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا گلی محلوں و سڑکوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔ اس وجہ سے شہر کے شہری و مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے شہری و معصوم بچوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ چکی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بچوں اور بزرگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے دیگر بڑے قصبوں میں درجنوں کی تعداد میں آوارہ کتے سڑکوں پر موجود رہتے ہیں جس کیوجہ سے سورج غروب ہونے کے بعد شہریوں کا اپنے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے ۔آوارہ کتے مختلف جگہوں پر نہ صرف شہریوں کا راستہ روک لیتے ہیں بلکہ راہ گیروں پر حملہ کر کے انہیں کاٹنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے علاقے جن میں مشین محلہ روڈ، کچہری روڈ، جادہ ، کریم پورہ روڈ،محمدی چوک،کالاگجراں ، قبرستان چوک سمیت ملحقہ علاقو ں میں آوارہ کتے گلی محلوں اور سڑکوں پر جھنڈ کی شکل میں موجودہوتے ہیں ان آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے خواتین ،بچے اور بزرگ شدید خوف و حراس میں مبتلا ہیں۔ ضلع کے متعدد علاقوں کی سرکاری ڈسپنسریوں و ہسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگے داموں ویکسین خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے میونسپل کمیٹیوں ، محکمہ صحت کے مراکز کے عملے کو متحرک کیا جائے اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عید الاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کرنے والے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید رملہ علی

25 جون, 2024

انسانی جان بچانے والی ادویات اور انسولین کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

6 اکتوبر, 2024

پنجاب میں انسانی ترقی؛ جہلم دوسرے نمبر پر آ گیا، لاہور شہری سہولیات کے باوجود آٹھویں پوزیشن پر

9 جنوری, 2026

عیدالفطر سے قبل جہلم میں درزیوں نے سلائی کے نرخ بڑھا دیے، شہری پریشان

10 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں