جہلم: صرافہ برادری کے رہنما چوہدری محمد عارف اور صرافہ یونین کے صدر راجہ سعید احمد نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں چوہدری محمد عارف اور راجہ سعید احمد نے صرافہ برادری کی جانب سے جہلم کے قبرستان کے لیے 10 لاکھ روپے کا عطیہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کی خدمات اور خصوصی طور پرماڈل قبرستان کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صرافہ برادری، چوہدری محمد عارف اور راجہ سعید احمد کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ارشد محمود خان کو قبرستان کی دیکھ بھال کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کا ممبر نامزد کیا، جہلم کی صرافہ برادری نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔


