جہلم: عالمی یوم آبادی منانے کا مقصد آبادی پر کنٹرول بارے آگاہی فراہم کرنا ہے، آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ہمارے وسائل سخت کمی کا شکار ہو رہے ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، وسائل کو محفوظ کرنے اور غربت میں کمی کے لئے آبادی پر کنٹرول ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ابادی گروتھ ریٹ کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے لیکن ہمارے ایشیائی ممالک میں ابادی انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کا نقصان نہ صرف ملکی وسائل کو ہو رہا ہے بلکہ ماں بچے کی صحت پر اںتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
سیمینار میں محکمہ بہبود آبادی کے افسران، علماء کرام اور سماجی شخصیات نے بھی اظہار کیا اور بہبود آبادی کے مشن کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔


