Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
16 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

نگران حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 275 روپے 73 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

Petroleum Prices pic.twitter.com/0znatZDNS5

— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) February 15, 2024

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ پریمیم بڑھنے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 فروری سے اگلے پندرہ روز کے لیے 4 تا 11روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی منڈیوں میں قیمتیں گزشتہ 15 دن کے دوران بڑھی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو امپورٹ پریمیم کی مد میں بھی زائد ادائیگی کرنی پڑی، حالانکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں ڈیزل 9 تا 11 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 4 روپے مہنگا ہو سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار شرح تبادلہ کے حساب پر ہوگا، اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عام انتخابات سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا۔

31 جنوری کو حکومت نے عام انتخابات سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے اور ڈیزل کی 278 روپے 96 پیسے ہو گئی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
overcast clouds
26° _ 26°
53%
4 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ میں جالو چور گینگ کے دو کاندوں سمیت موٹر سائیکل چور گرفتار

15 اپریل, 2025

نواز شریف حکومت بدلنے کی سازشوں میں شریک رہے، فواد چوہدری

21 مئی, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا محکمہ صحت، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کو آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

5 دسمبر, 2024

جہلم میں درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ، ہول سیل ریٹس بڑھ گئے

27 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں