سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی شخص کی قلفی بیچتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پاکستان کی سڑکوں پر قلفی بیچ رہا ہے۔
اس ویڈیو کی جانب لوگوں کی توجہ قلفی بیچنے والے شخص کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت نے مبذول کرائی۔

ویڈیو میں پنجاب کے علاقے ساہیوال سے تعلق رکھنے والا شخص اپنے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے مسلسل کھویا قلفی کی آواز لگاتا نظرآ رہا ہے۔
وہ شخص اپنے خوبصورت اسٹائل اور آواز میں اپنی کھوئے والی قلفی کی تعریفیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اور گانے کی طرح لہک لہک کر اپنی قلفی بیچنے کی کوشش کررہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں قلفیاں بیچ رہا ہے pic.twitter.com/2DMS2uL8Em
— Rashid Mehmood Bangash (@RashidMkhan79) October 6, 2023
اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ ٹوئٹر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
جیسے کہ ایک صارف نے لکھا کہ ’جو بائیڈن سے اقتدار کھونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں نئی نوکری مل گئی ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔


