Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
15 اپریل, 2024
شیئر کریں
تصویر: آن لائن
شیئر کریں

جہلم: بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 5 لاکھ نان فائلرز کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز بلاک کرنے کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیور نے جہلم سمیت ملک بھر میں 20 لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کردی ہے جس کے بعد پہلے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم موبائل کمپنیوں نے ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سمز کو بلاک کرنا کمپنیوں کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سمز بلاک کرنے کے عمل کو مختلف مراحل میں تقسیم کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 5 لاکھ صارفین کی سمز بلاک کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر نے اس اقدام کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد ایف بی آر نے اس حوالے سے قوانین تیار کرکے متعلقہ افسران کو بھجوادیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مشاورت کے بعد 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کرلی ہے، یہ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والے صارفین ہیں، ان صارفین کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھجوائے گئے تھے مگر انہوں نے اس کے باوجود ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائے ، 1لاکھ افراد ایسے ہیں جن کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس کے ذریعے کی گئی، ان 5 لاکھ افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز کو بلاک کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیکس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ایف بی آر نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے سمیت ان کے ناموں پر موجود بجلی و گیس کی کنکشنز بھی منقطع کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل کرلی گئیں ہیں اور 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں جو نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114 بی کے تحت کارروائیاں عمل میں لائیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • عابد عمران نے کہا:
    17 اپریل, 2024 وقت 7:22 صبح

    ایف بی آر نے جو منظوری دی ھے اس بات کی کیا گارنٹی ھے کہ بڑے بڑے مگرمچھوں کے خلاف بھی یہی کاروائی کی جاۓ گی جو کہ عام آدمی چھوٹے دکانداروں اور عام شہریوں کے خلاف کیا جا رھا ھے یہ کریک ڈاؤن ؟
    میرا ایک سوال ھے ایف بی آر کے لوگوں سے ٹیکس کا پیسہ کس مد میں خرچ کیا جا رھا ھے ؟ 1947 سے لیکر 2024 تک اکھٹا کیا وہ رقوم کہاں کہاں خرچ کۓ؟
    سنٹرل بورڈ آف ریونیو آج تک ٹیکس کی رقم کن عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کۓ؟ ان نام نہاد اشرافیہ جن کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ ھے جو کہ عیاش طبقہ ھے ۔وہ لوگ جو پورا ٹیکس نہیں دے دیتے یا بالکل نہیں ادا نہیں کرتے کیا ان لوگوں کے بھی سمز اور بینک اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاۓ گا چاھے وہ سیٹنگ جرنلز برگیڈیئر ز سیاسی لوگ سیٹنگ گورنمنٹ کے لوگ ارکان پارلیمنٹ ججز تمام ذمہ داران بشمول ایف بی آر کے اپنے لوگ کیوں نہ ھو , کیا سب کے خلاف اے کراس دہ بورڈ میرٹ کے تحت بلا تفریق کاروائی کی جاۓ گی ۔؟
    میں مطالبہ کرتا ھوں وفاقی اور صوبائی ٹیکس محصولات کی مد میں مروجہ معلومات عامہ عوام کے حق آگاہی آرٹیکل 1973 کے آئین کے مطابق مطلوبہ معلومات مصارف خرچ بچت ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات کے تحت سب معلومات کو پبلک کیا جاۓ یہاں گلیوں محلوں مین ھائی ویز ایکسپریس ویز میں لائٹس کے کھمبے نصب ھیں مگر گھپ اندھیرا ھے۔وفاقی دارلحکومت کا یہ حال ھے تو چھوٹے شہروں کا اللّٰہ ھی حافظ ھے۔جھے امید ھے کہ ایف بی آر ،وزارت خزانہ ،وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنی کارکردگی کی رپورٹس سچائی پر مبنی پبلک کرے گی جن میں امن و امان ،بےروزگاری آیئن کے آرٹیکل 18 کے تحت حق کاروبار عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار تو ھے کم از کم یہ تو بتایا جائے کہ پاکستانی عوام کو کیا سہولیات فراھم کی ھے کم ازکم ایک ھی بتا دیں ۔
    بات تو سچ ھے مگر بات ہے رسوائی کی؟ سچ دکھایا تو برا مان گۓ۔
    بے روزگاری مہنگائی بد امنی عوام کی فی کس آمدن بڑھانے کے لۓ کیا کیا اقدامات کۓ حقائق پر مبنی ھو نا کہ کاغذ کی حد تک نہ ھو؟
    حکمرانوں اور اشرافیہ کی من مانیاں ناز نخروں کے بجائے سرکاری وسائل کا استعمال غلط نہ ھو سرکاری گاڑیوں کا استعمال مفت بجلی جیسا کہ گیس کی قیمتیں بل کا سائز چھوٹا مگر اس میں درج رقوم بہت زیادہ آمدن دس روپے اور بلز کئی گنا زیادہ ۔سکولوں کانوں یونیورسٹیوں کی فیسیں ادویات کی قیمتیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر نظر ثانی ، کیا عام عوام نے اس ملک کی بگڑی ھو ئی اشرافیہ کی من مانیوں اور عیاشیوں کا ٹھیکہ تو نہیں اٹھایا جنوں نے تجوریاں بھری ھیں ان سے احتساب سب سے کیا جاۓ۔

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس؛ جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی زاہد حسین بٹ کی شرکت

10 فروری, 2025

سورج نیلا کیوں پڑا؟ سائنسدانوں نے 2 صدی پرانی گتھی سلجھا لی

12 جنوری, 2025

پنجاب حکومت کی سولر سسٹم اسکیم؛ کون سے 50 ہزار گھرانے اہل ہوں گے؟

24 اپریل, 2024

یونین کونسل میں بچے کی پیدائش پر اندراج سے متعلق نادرا کا اہم بیان

4 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں