جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ حکومت 5مہینے حکومت پوری کر لے بڑی بات ہے، میری سیاست کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے وہ جیسے کہیں گے کر لیں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ٹمپریچر نیچے لانے کی ضرورت ہے، اتنی زیادہ لڑائیاں ہو رہی ہوں تو ملک کو نقصان پہنچتا ہے، ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں.
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں رکھ کر مسائل حل نہیں ہوں گے، ملک میں سیاسی درجہ حررات نیچے لانے کی ضرورت ہے، جس کے لیے عمران خان کو رہا کریں تا کہ ملک آگے بڑھ سکے کیوں کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی ہے پانچ ماہ نکال گئی توبڑی بات ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت کی حالت یہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی یہاں انویسٹ کرنے کو تیار نہیں، جب آپ اپنے لوگوں کو ہی قائل نہیں کر پا رہے تو پھر دوسروں کو کیسے کہیں گے کہ یہاں انویسٹ کریں۔
فواد چوہدری کی ایک بار پھر بھرپور انٹری
عمران خان کو جیل میں رکھ کر مسائل حل نہیں ہونگے ، عمران خان کو رہا کریں تا کہ ملک اگے بڑھ سکے موجودہ حکومت فارم 47 کی ہے پانچ ماہ نکال گئی توبڑی بات ہے ، ملک میں سیاسی درجہ حررات نیچے لانے کی ضرورت ہے
اے ٹی سی لاہور میں گفتگو— Waqas Awan (@WaqasAwan666) April 15, 2024
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا اب بھی آپ کو گرفتاری کا خطرہ ہے؟ آپ کے نام کے ساتھ رہنما پی ٹی آئی لکھنا شروع کرلیں یا تھوڑا انتظار کریں ابھی ؟۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ ہے، میں چار بار جیل سے ہو آیا ہوں۔ میری سیاست کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے وہ جیسے کہیں گے کر لیں گے۔ میرے لیے بڑا آسان تھا فارم 47 کا ایم این ہوتا اور آج وزیر ہوتا لیکن ہم نے مشکل راستہ اپنی مرضی سے چنا ہے ۔
فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
جہلم اپڈیٹس کے مطابق فواد چوہدری اپنی اہلیہ حبا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جج ارشد جاوید نے ان کی درخواست پر سماعت کی۔
اپ کے ساتھ رہنما پی ٹی ائی لکھنا شروع کرلین یا تھوڑا انتظار کریں ابھی ؟
میری سیاست کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے وہ جیسے کہیں گے کر لیں گے فواد چوہدری pic.twitter.com/byJCthTUEY— Waqas Awan (@WaqasAwan666) April 15, 2024
سابق وزیر اطلاعات نے ماڈل ٹاؤن کے تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد میں درج ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما کو 5 اپریل کو للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے پروجیکٹ میں خوردبُرد کے کیس میں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم اپریل کو مذکورہ کیس میں ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
فواد چوہدری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے اور انہوں نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔


