Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ میں پاکپتن کی خاتون صحافی کے قتل کیس کا ڈراپ سین، سابق شوہر قاتل نکلا، ملزم گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ میں پاکپتن کی خاتون صحافی کے قتل کیس کا ڈراپ سین، سابق شوہر قاتل نکلا، ملزم گرفتار

محمد نبیل حسنویب ڈیسک
محمد نبیل حسن
ویب ڈیسک
19 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں قتل ہونے والی پاکپتن کی خاتون صحافی کے قاتل کو سوہاوہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ میں جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں قتل ہونے والی پاکپتن کی خاتون صحافی نوشین رانا کے قاتل کو سوہاوہ پولیس نے گرفتار کر لیا، خاتون صحافی کو قتل کرنے والا قاتل اس کا سابق شوہر نکلا، ملزم نے ذاتی مسائل اور تنازعات کی بنا پر خاتون صحافی کو قتل کیا۔

رواں سال 11 مارچ کو پولیس کو سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی کے علاقہ امرال سے ایک نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے چہرے پر تیزاب پھینک کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس تھانہ سوہاوہ نے اندھے قتل کی تفتیش کے پہلے مرحلے میں خاتون کو ڈی این اے رپورٹ کے بعد شناخت کر لیا تھا، خاتون کی شناخت پاکپتن کی رہائشی نوشین رانا نام سے ہوئی تھی۔

مقتولہ اپنے علاقے کی آواز بن کر سماجی مسائل اور بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھاتی تھی۔ ان کا قتل نہ صرف ایک سنگین جرم تھا بلکہ صحافت جیسے معزز پیشے کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ معاملہ بہت پیچیدہ نظر آیا اور مقتولہ کی موت کی وجوہات اور قاتل کی شناخت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آتی رہیں۔ تاہم سوہاوہ پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور بالآخر قاتل کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق خاتون صحافی نوشین رانا کے سابق شوہر کو اس قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شوہر نے ذاتی مسائل اور تنازعات کی بنا پر اپنی بیوی کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید تفتیش کے دوران پولیس نے ایسے شواہد اکٹھے کیے ہیں جو ملزم کے جرم کو ثابت کرنے کےلیے مدد دیں گے۔

یاد رہے کہ مقتولہ نوشین رانا کا تعلق پاکپتن کی یونین کونسل 33 ایس پی سے ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے لاہور کے ایک شہری سے دوسری شادی کی تھی۔ وہ مختلف مقامی اخبارات او ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں اور مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ کام کے لیے مختلف شہروں میں مقیم رہتی تھیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
47%
2 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب کے اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی

13 اگست, 2025

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سوہاوہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

28 اکتوبر, 2024

سوہاوہ: جشن آزادی کے سلسلہ میں روہتاس انٹرنیشنل سکول جھنگ چک میں رنگارنگ تقریب کاانعقاد

13 اگست, 2025

پنجاب حکومت نے 100 دنوں میں اپنی بنیادی سمت کا تعین کیا ہے، سید عاشق حسین کرمانی

23 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں