Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: عید پر بچوں نے روایتی کھلونوں کے بجائے اسلحہ نما کھلونے خریدنے کو ترجیح دینا شروع کردی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: عید پر بچوں نے روایتی کھلونوں کے بجائے اسلحہ نما کھلونے خریدنے کو ترجیح دینا شروع کردی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
15 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: عید الفطر کے موقع پر کھلونا نما اسلحہ کی فروخت عروج پر رہی،بچے گروپ بنا کر ایک دوسرے پر ربڑ کی گولیاں برساتے رہے ۔ عیدالفطر کے موقع پر اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں اکثرو بیشتر بچے گلی ،محلوں میں اپنی کھلونا نما بندوقوں سے ایک دوسرے کو نشانہ بناتے نظر آئے۔ بچوں نے گاڑیوں،موٹر سائیکلوں ودیگر روایتی کھلونوں کے بجائے اسلحہ نما کھلونوں کو خریدنے کو ترجیح دینا شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر کھلونا پستول، بندوقیں ،کلاشنکوف ، چھروں کی فروخت عروج پر رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے عام کھلونا نما پستولیں ،بندوقیں ، کلاشنکوف وغیرہ فروخت کی جاتی رہیں ۔کھلونا نما بندوقوں میں ٹی ٹی پستول، ریوالور، ماؤزر، کلاشنکوف، ایم پی فائیو، ایس ایم جی، ایل ایم جی، اوزی، ایم16، رپیٹر اور دیگر اسلحہ نما کھلونے فروخت کئے جاتے رہے۔

ان بندوقوں میں بچوں میں سب سے زیادہ مقبول گن کلاشنکوف تھی۔ کھلونا نما بندوقوں کے تمام فنکشنز اصلی بندوقوں کی طرح کام کررہے تھے۔بعض کھلونا بندوقوں میں لیزر لائٹس بھی نصب تھیں جو رات کے اوقات میں ٹھیک نشانہ لگانے میں مدد دیتی ہیں،شہر کی دکانوں میں مختلف سائز کی یہ بندوقیں، پستول 150روپے سے 5000 روپے تک فروخت کئے جاتے رہے۔

اس حوالے سے شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ کھلونا نما پستول و بندوقوں سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،کھلونا نما پستول سے معصوم ذہنوں میں تشدد کا رجحان جنم لیتا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھلونا نما بندوقوں کے چھرے آنکھوں کی بینائی بھی ضائع کرسکتے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ اسلحہ نما کھلونے فروخت کرنے والے دکانداروں کو اسلحہ نما کھلونے فروخت کرنے سے منع کیا جائے تاکہ بچوں میں منفی رجحانات جنم نہ لے سکیں ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
few clouds
29° _ 29°
70%
2 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
37 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

10 اکتوبر, 2025

جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن اور ناکہ بندی، 390 افراد کی چیکنگ

16 مارچ, 2025

ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا

20 نومبر, 2024

جہلم پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، 10 گینگ گرفتار، 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

4 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں