جہلم میں دریا کنارے گرین بیلٹ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 47 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں شمالی محلہ الجلال کنارہ کے قریب دریائے جہلم کے حافظتی بند گرین بیلٹ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سرائے عالمگیر کا رہائشی 47 سالہ مظہر ولد غلام رسول ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔


