Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشیں، 155 افراد ہلاک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشیں، 155 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 155 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق تنزانیہ کے وزیر اعظم قاسم مجالیوا نے مخصوص موسمیاتی تغیرات کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق بتایا۔

تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک ایسے خطے میں واقع ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرات سے دوچار ہے، خطے جاری موسم برسات کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں جب کہ کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاعات ہیں۔

قاسم مجالیوا نے کہا کہ بارشوں سے 51 ہزار سے زیادہ گھر اور 2 لاکھ سے زیاد افراد متاثر ہوئے ، بارشوں کے باعث 155 اموات ہوئیں جب کہ 236 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

قاسم مجالیوا نے تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید ’ال نینو‘ بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ بارشوں کے باعث اموات کے علاوہ، فصلوں، گھروں، شہریوں کی املاک اور انفراسٹرکچر سڑکوں، پلوں اور ریلوے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ال نینو ایک قدرتی موسمیاتی سیزن ہے جو عام طور پر دنیا بھر میں بڑھتی گرمی، دنیا کے کچھ حصوں میں خشک سالی، دیگر خطوں میں شدید بارشوں سے منسلک کیا جاتا ہے اور یہ مشرقی افریقا میں تباہ کن اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔

نیروبی میں خوفناک سیلاب

دوسری جانب دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک برونڈی میں کئی مہینوں سے جاری بارشوں سے لگ بھگ 96 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مارچ کے مہینے میں موسم برسات شروع ہونے کے بعد سے کینیا میں تقریباً 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مرنے والوں میں وہ 13 افراد بھی شامل ہیں جو رواں ہفتے دارالحکومت نیروبی میں آنے والے سیلاب میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث پورے شہر میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے، سڑکیں، پل بلاک ہیں اور کچی آبادی والے اضلاع میں گھر زیر آب ہیں جب کہ کینیا کے صدر نے صوررتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ملک بھر میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث شہروں الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
44%
2 km/h
جمعہ
25 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کرے، امریکا

10 جون, 2024

مالدیپ: نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا بھارتی فوج کو ملک سے نکال باہر کرنے کا عندیہ

23 اکتوبر, 2023

ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرسکتے ہیں، رپورٹ

18 فروری, 2025

متحدہ عرب امارات: فضائی کرایوں میں بھاری کمی کاامکان

4 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں