جہلم: سرفراز ملک نے کہا کہ طالب علموں کوکامیاب ہونے کیلئے تعلیم کیسا تھ کوئی ہنر سیکھنا چاہیے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں بچوں کی دلچسپی کے مطابق مظامین کا انتخاب کرنا چاہیے۔
منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج و آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر سرفراز ملک نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میںکمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل المرکز کی جانب سے کیریئر کونسلنگ سیمینار مہمان سپیکر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیرون ملک بھی جانا ہو تو کامیاب ہونے کیلئے کوئی ہنراورانگلش زبان پر عبور ہوناضروری ہے۔
انہوں نے اورینٹ کمپنی اور ہاشو گروپ کے فاونڈرز کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم ایک سمارٹ گول سیٹ کریں اور جدوجہد مسلسل سے اپنی منازل حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے جدید علوم جسے فری لائسنگ جسے پروگرامز پر مہارت حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔
سرفراز ملک نے آخر میں اپنے ساؤتھ افریقہ، جاپان اور یو کے جیسے ملکوں کے وزٹ میں وہاں کے سسٹم پر آگاہی دی۔ ان کے خطاب کے دوران ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔
مہمان سپیکر سی ای او کے ڈی سی میاں نعیم بشیرنے اپنے خطاب میں اپنی زندگی کے تجربات کو طالب علموں کیساتھ شیئر کیا اور انہیں قیمتی مشوروں سے نوازا۔
مہمان سپیکر جناب کرنل(ر) محمد انور نے اپنے خطاب میں طالب علموں کو وضاحت کیساتھ بتایا کہ ان کی کیریئر کونسلنگ سہی معنوں میں کیسے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی بہترین گفتگو سے سٹوڈنٹس کی داد سمیٹی۔
آخر میں کالج ہذا کے پرنسپل زاہد ساہی نے سی ڈی سی اور تمام مہمانان گرامی کو شکریہ ادا کیا اور سٹوڈنٹس کو اسلام پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔


