جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس، کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات اور تیاریوں کی ہدایت، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران کمیٹی، سکیورٹی افسر، انقاری عمر فاروق، قاری عبد الباسط، سید باقر شاہ، حسن رضوی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر، پاسٹرز نوید گل، فادر لوئس، پاسٹر شہزاد عارف، پاسٹر سلیمان اور پاسٹرز و کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ہر قسم کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے تمام چرچوں کے راستوں کی بہترین صفائی، کرسمس تقریبات کے لیے مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔
اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان کی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔


