جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا امتحانی مراکز کا دورہ، امتحانی عمل اور طلباء و طالبات کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم میں نویں اور گیارہویں جماعتوں کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منعقد کئے جانے والے امتحانات اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈی سی جہلم نے امتحانی عملہ سے معلومات حاصل کیں اور طلباء و طالبات سے سہولیات و مسائل بارے پوچھا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کو مکمل طور پر صاف و شفاف انداز سے منعقد کیا جائے اور کسی قسم کی نقل یا غیر متعلقہ افراد کی مداخلت کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔


