جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت، طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور ایم ایس نے ان کو مختلف وارڈز اور ہسپتال کے اہم حصوں بارے جنرل بریفنگ دی۔
ڈی سی جہلم نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی عملہ کے رویہ، ادوایات اور علاج کی سہولت بارے آگاہی حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ہسپتال کی لیبارٹری، فارمیسی، سٹاک روم اور دیگر مشینری بارے معلومات حاصل کرتے ہوئے مریضوں کو ہر قسم کی ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


