Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا کی خاموشی قبیح اور مجرمانہ حرکت ہے، حافظ عبدالحمید عامر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا کی خاموشی قبیح اور مجرمانہ حرکت ہے، حافظ عبدالحمید عامر

محمد زاہد خورشید
محمد زاہد خورشید
19 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا کی خاموشی قبیح اور مجرمانہ حرکت ہے، اہل فلسطین کی حالت زار پر مسلم حکمرانوں کو اسلامی حمیت و غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ان خیالات کے اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے رسیلہ خورد ڈومیلی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں نئی تعمیر شدہ جامع مسجد حسن بن علی اہل حدیث میں افتتاحی خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ اسرائیل ایک وحشی درندہ بن کر انسانیت سے صف سے نکل چکا ہے۔ وہ مغرب جو لوگوں کو احترام انسانیت اور حقوق انسانیت کے درس دیتا تھا تھا، اس کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے واضح ہو رہا ہے کہ یہ لوگ کس قدر اسلام اور مسلمانوں سے تعصب اور نفرت رکھتے ہیں ، کس قدر یہ لوگ درندگی کا شکار ہیں؟ اور یہ لوگ حقوق انسانیت کی دھجیاں بکھیرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردی کا نعرہ الاپنے والے خود بدترین دہشت گرد بن کرچکے ہیں اور امریکہ اس دہشت گردی اور ظلم و ستم کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسرائیل کو روکنے کی بجائے اس کا حمایتی بن رہا ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ یہ ظالم اور درندہ صفت لوگ بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کا بڑی بے دردی سے قتل عام کر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مظلومیت اور اسرائیلی مظالم پر مسلم دنیا کی خاموشی بھی انتہائی تکلیف دہ امر ہے ،بلکہ اسلامی غیرت و حمیت کا تو جنازہ ہی نکل چکا ہے، وہ مسلم اُمت جسے درس دیا گیا ہے کہ وہ ایک جسم کی مانند ہیں، وہی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

حافظ عبدالحمید عامرنے کہا کہ اب فلسطین کی حالت زار کا یہ عالم ہے کہ انہیں جلا وطنی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل اس قدر وحشی بن چکا ہے کہ اہل فلسطین تک خوراک کا سامان پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ، تاکہ وہ بچے ، عورتیں اور بوڑھے بھوکے پیاسے مر جائیں،بے بسی کے اعتبار سے یہ اُمت مسلمہ پر کڑا ترین وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت اور دفاعی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم کو رکوانے میں اپنا بھرپور کر دار ادا کریں اور اس پر خاموش تماشائی نہ بنا جائے اور اس مسئلہ میں پورے ملک کے عوام یک آواز ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
53%
4 m/s
جمعہ
22 °C
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
27 °C
منگل
27 °C

تازہ ترین

جہلم میں 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
12 نومبر, 2026
منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم شہر کے چوک چوراہوں پر رکشہ مافیا کا راج، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

3 دسمبر, 2023

27 ستمبر کا احتجاج؛ جہلم میں پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں اور مبینہ مالی معاونین کے خلاف کارروائیوں کی اطلاعات

14 ستمبر, 2026

جہلم: علاقائی صحافت میدانِ جنگ میں بغیر ڈھال اُترنے کے مترادف ہے۔ چوہدری عابد محمود، عامر کیانی

31 جولائی, 2025

جہلم میں خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے شہری سے گاڑی چھیننے والا شخص گرفتار

15 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں