جہلم: عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈی میں جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اور کیڑے مار سپرے یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ دوسرے اضلاع سے بڑی تعداد میں جانوروں کی آمد و رفت کے باعث کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک تمام جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگانے، کیڑے مار سپرے کرنے اور ضلع کے داخلی راستوں پر محکمہ لائیو اسٹاک کے کیمپ لگانے کے انتظامات فوری مکمل کئے جائیں۔


