Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاک فوج میں اہم ترقیاں و تبادلے؛ لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کور کمانڈر منگلا تعینات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاک فوج میں اہم ترقیاں و تبادلے؛ لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کور کمانڈر منگلا تعینات

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

منگلا: پاک فوج میں اہم ترقیاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، 3 سینئر افسران کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی، لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کو کور کمانڈر منگلا تعینات کر دیا گیا۔

پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ان ترقیوں کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے تاہم ان کی خبر گزشتہ روز دو بڑے انگریزی اخبارات نے شائع کی۔

چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کو کور کمانڈر منگلا بنا دیا گیا ہے۔ کور کمانڈر منگلا ایمن بلال صفدر نے حال ہی میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

کور کمانڈر منگلا تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا اس سے پہلے چیف آف لاجسٹکس سٹاف، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور کمانڈنگ آفیسر وزیرستان رہ چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نومبر 2025 کی سنیارٹی لسٹ میں وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدے کے لئے اہم نام ہوں گے۔ اگر موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایکسٹینشن دی جائے گی تب بھی جنرل نعمان ذکریا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لئے تصور کئے جائیں گے۔

جنرل نعمان ذکریا کی جگہ نئے ترقی پانے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو تعینات کر دیا گیا، جنرل عنایت حسین وائس چیف آف جنرل اسٹاف (براوو) کے طور پر خدمات انجام دینے والے میجر جنرل تھے۔

میجر جنرل عمر بخاری کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پشاور میں قائم الیون کور کا کمانڈر مقرر کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان اس عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ جنرل حسن اظہر حیات ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائڑ ہو رہے ہیں۔

پشاور میں نئے کمانڈر میجر جنرل عمر بخاری اس سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (الفا) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر فی الحال آئی ایس پی آر میں برقرار رکھا گیا ہے۔

جنرل احمد شریف کا تعلق کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز سے ہے اور ای ایم ای کے بہت کم افسران تھری اسٹار رینک تک پہنچے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان پولیس کی دو اہم کارروائیاں، چوری اور لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزمان گرفتار

16 جولائی, 2026

27 ستمبر کا احتجاج؛ جہلم میں پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں اور مبینہ مالی معاونین کے خلاف کارروائیوں کی اطلاعات

14 ستمبر, 2026

جہلم میں سیف سٹی کیمرے فعال، ای چالان کا آغاز، شہریوں کو قوانین کی پاسداری کی ہدایت

21 جولائی, 2025

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک پر 60 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے، ملک صہیب احمد بھرتھ

16 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں