Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کونسلر طارق ڈار ایم بی ای برنیٹ کونسل کے بلامقابلہ میئر منتخب، اہلیہ میئرس ہوں گی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کونسلر طارق ڈار ایم بی ای برنیٹ کونسل کے بلامقابلہ میئر منتخب، اہلیہ میئرس ہوں گی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: پاکستان سینٹر ونرڈن گرین کے چیئرمین اورممتاز سیاسی و کمیونٹی کونسلر طارق ڈار ایم بی ای کوبرنیٹ کا بلامقابلہ میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ انہیں میئر بنانے کی تقریب بدھ کی شام برنیٹ کونسل کے سوک سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں ان کی اہلیہ کو بھی میئرس بنایا گیا۔

2 اعشاریہ 1 ارب پونڈ کا خطیر بجٹ رکھنے والی اس کونسل میں اس سے قبل کونسلر احمد شہزاد اور کونسلر ارشد ڈار سمیت کئی پاکستانی و ایشیائی میئر منتخب ہو چکے ہیں۔ جبکہ کونسل کے لیڈر کونسلر اصغر بٹ بھی پاکستان نژادہیں۔

کونسلر طارق ڈار ایم بی ای کو میئر اور ان کی اہلیہ کو میئرس بنائے جانے کے بعد جب چیمبر میں لایا گیا تووہاں موجود کونسلروں، ارکان پارلیمنٹ، کمیونٹی شخصیات اور نومنتخب میئر کے عزیز و اقارب نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں میئر کونسلر طارق ڈار ایم بی ای نے کہا کہ برٹش پاکستانی گزشتہ سات دہائیوں سے برطانیہ کی معیشت کی ترقی کے لئے خدمات دے رہے ہیں اور دنیابھر سے آنے والی اقوام نے برطانیہ کو ایک ملٹی کلچرل ملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے برٹش پاکستانی برطانیہ کی سیاست میں بھی اپنا اہم کردار اداکر رہے ہیں اور نوجوان نسل بہتر طور پر اس معاشرے کا حصہ بن رہی ہے۔

تقریب میں موجود ارکان پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنمائوں کا کہناتھاکہ طارق ڈار ایم بی ایاور ان کا خاندان گزشتہ 60 سال سے زیادہ عرصے سے برطانیہ خصوصاً برنیٹ کے لوگوں اور برٹش پاکستانیوں کی خدمت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسلر طارق ڈار کمیونٹی کے کاموں کے ساتھ بے گھر اور بیروزگار افراد کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ پاکستان کو جب بھی ان کی ضرورت پڑتی ہے، یہ تن ، من دھن سے اس کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔ کونسلر طارق ڈار ایم بی ای ایک سچے پاکستانی ہیں، ان جیسے لوگوں کو پارلیمنٹ کے اندر بھی کمیونٹی کی نمائندگی کرنی چاہئے۔

تقریب میں لارڈ ضمیر چوہدری،یاسمین قریشی ایم بی، ممتاز کاروباری شخصیات ناہید رندھاوا، سید قمر رضا، کونسلر محبوب چوہدری، نجیب احمد، چوہدری مظفر، تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی کے چیئرمین ارشد جمیل، ولتھم فاریسٹ کے سابق میئر کونسلر لیاقت علی، ممتاز شاعر و دانشور عقیل دانش، کونسلر طارق ڈار کے بھائی خالد ڈار سمیت ان کے عزیز و اقارب اور کمیونٹی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
بدھ
33 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نوجوان نسل کو اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کی سیرت اور عظمت سے روشناس کرانا ہوگا، علمائے کرام

16 جولائی, 2024

پاک بیٹھک ریسٹورنٹ کے مالک کا پیسے نہ ہونے پر مفت کھانا کھلانے کا اعلان

27 اگست, 2024

ن لیگ کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا، شاہد تنویر

18 مارچ, 2024

چوہدری افتخار کو پنجاب حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

19 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں