جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو300گرم چرس برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اختر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے1 کلو300گرم چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔


